9 جولائی، 2008، 11:37 AM

روس

جمہوریہ چیک میں امریکی دفاعی میزائل کی تنصیب پر روس نے امریکہ کو خبردار کیا ہے

جمہوریہ چیک میں امریکی دفاعی میزائل کی تنصیب پر روس نے امریکہ کو خبردار کیا ہے

روس نے جمہوریہ چیک میں امریکی دفاعی میزائل کی تنصیب پر امریکہ کوخبر دارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جمہوریہ چیک میں امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم نصب کیا گيا تو روس اس کے خلاف سیاسی نہیں بلکہ فوجی کارروائی کرےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ریانووسٹی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے جمہوریہ چیک میں امریکی دفاعی میزائل کی تنصیب پر امریکہ کوخبر دارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جمہوریہ چیک میں امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم نصب کیا گيا تو روس اس کے خلاف سیاسی نہیں بلکہ فوجی کارروائی کرےگا۔جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ میں امریکہ اور جمہوریہ چیک کے درمیان امریکی میزائل سسٹم کی تنصیب کے معاہدے کے بعد ماسکو میں روسی وزارت خارجہ نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف اس معاہدے کی مذمت کی بلکہ خبردارکیا کہ یہ معاہد ہ روس کی سلامتی کے خلاف ہے جس کے لیے ماسکو فوجی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔دوسری جانب امریکہ نے جمہوریہ چیک میں امریکی میزائل سسٹم کی تنصیب کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہد ہ مشرقی یورپ کو دنیا کے لیے خطرہ بننے والے ملکوں سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔

 

News ID 713469

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha